لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن جسٹس (ر) آفتاب فرخ جو گزشتہ ایام علالت کے باعث مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اب اپنے گھر منتقل ہو گئے ہیں اور تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں تاہم ڈاکٹروں نے ابھی انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے ان کی عبادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی شاید رشید نے احباب سے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔