”دیش کا چوکیدار چور ہے“ راہول : گاندھی کا وزیراعظم مودی پر پر الزام

Sep 23, 2018

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارت میں مودی حکومت کی طرف سے فرانس سےرافیل طیاروں کی خریداری میں بدعنوانی کا سکینڈل زور پکڑ گیا ہے۔ کانگریس کے راہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں کہا ہے کہ ”دیش کا چوکیدار چور ہے“ راہول گاندھی ایک عرصہ سے الزام لگا رہے ہیں کہ نریندر مودی نے فرانس سے 36 رافیل طیاروں کی خریداری میں اپنے دوست کو اربوں کا فائدہ پہنچایا ہے۔ وہ ایک عرصہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ نریندر مودی رافیل طیاروں کی خریداری میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔ دریں اثناءبی جے پی کے وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ راہول گاندھی رافیل طیاروں کی خریداری کا سکینڈل اچھال کر پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان کے دشمنوں کی مدد کر رہے ہیں۔
راہول/ مودی

مزیدخبریں