سیمل راجہ تکذیب نکاح کیس، صوبائی وزیر راجہ بشارت شہادت ریکارڈ کرانے کیلئے کل فیملی کورٹ طلب

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) فیملی کورٹ نے تکذیب نکاح کیس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے کل طلب کر لیا۔ عدالت نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو سیمل راجہ کی جانب سے تکذیب نکاح کیس میں طلب کیا۔تفصیلات کے مطابق فیملی عدالت کے جج محمد حسین نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے شہادت قلمبند کروانے کے لیے آئندہ سماعت پر راجہ بشارت کو کل 24 ستمبر کو طلب کرلیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے مجھ سے شادی کی اب انکاری اور میری اور میرے خاندان کی کردار کشی کر رہے ہیں۔ عدالت قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...