نیویارک(آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے روس اور ترکی کے درمیان شام کے شہر ادلب میں فوری جنگ نہ کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ترکی اور روس کی روسی شہر سوچی میں ہونے والی ملاقات اور معاہدہ ادلب کی30 لاکھ افراد کو انسانی المیے سے بچانے میں مدد دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے نیویارک میں قائم صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں گوئٹرس کا کہنا تھا کہ پوری عالمی برادری ادلب میں جنگ سے بچنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ادلب میں فوری جنگ شروع ہوجاتی تو اس کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق تھے۔