خطہ پوٹھوہار کے کاشتکاروں میں 20 لاکھ زیتون کے پودے بلامعاوضہ تقسیم کئے جائیںگے

Sep 23, 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد۔ پنجاب کی حکومت پوٹھوہارکے علاقے میں شجرکاری کیلئے کاشتکاروں میں اعلیٰ معیار اورزیادہ پیداوار کے حامل 20 لاکھ زیتون کے پودے تقسیم کرے گی۔ پنجاب کے محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ حکومت کاپانچ سالہ منصوبہ ہے جس کامقصد اس علاقے میں زیتون کی پیداوار بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چکوال، جہلم، اٹک، راولپنڈی، میانوالی اورخوشاب کے کاشتکاروں کو بلامعاوضہ زیتون کے پودے فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت کسانوں کوٹیوب ویل لگانے کیلئے 70 فیصد تک مالی امداد بھی دی جارہی ہے جبکہ 60 فیصد امداد قطراتی نظام آبپاشی کی تنصیب کیلئے دی جارہی ہے۔

مزیدخبریں