لاہور (آن لائن) پیاف فاونڈرز الائنس کی لاہور چیمبر2018-19 کی انتخابی مہم اختتام پذیر ہو گئی۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہونیوالی اس پروقار تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں تاجر برادری اورصنعتکاروں نے بھرپور شرکت کی ۔ ۔ پیاف فاونڈرز الائنس کے چیئر مین میاں محمد اشرف نے کہا کہ لاہور کی تمام مارکیٹس اور انڈسٹریز کے عہدیداروں اورر اہنماوئں نے ہمیشہ کی طرح پیاف فائونڈر ز کا ساتھ دیا ہے۔ اس موقع پر افتخار علی ملک اور محمد علی میاں نے کہا کہ الائنس نے بزنس کمیونٹی کو اپنے اتحاد اور اتفاق کی طاقت کا شعور دیا ہے - ۔مارکیٹوں میں انفرا سٹرکچر کی بہتری اور مسائل حل کروائے ٹیکس حکام کے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال اور نوٹسز کے اجراء پر احتجاج اور تاجروں کے بینک اکائونٹس تک رسائی روکنے اور بینک ٹرازکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔-گرینڈ ڈنر میں لاہور چیمبر کے سابقہ صدور بشمول افتخار علی ملک،میاں انجم نثار، شیخ محمد آصف، میاں شفقت علی ، میاں مصباح الرحمان، عرفان اقبال شیخ، میاں اشرف، اعجاز بٹ، فاروق افتخار، محمد بشیر، تنویر احمد صوفی، میاں وقار، خواجہ شاہ زیب اکرم، خامس سعید بٹ، میاں ابو زر شاد اور سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تمام بڑی و چھوٹی مارکیٹس کے صدور، نائب صدور کے ساتھ سینکروں کی تعداد میں تاجر برادری و صنعتکاروں نے شرکت کی۔
پیاف فاونڈرز الائنس لاہور چیمبر کی انتخابی مہم اختتام پذیر
Sep 23, 2018