ابو ظہبی(این این آئی) پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لئے دبئی پہنچنے والی آسٹریلوی ٹیم نے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ٗسخت گرم موسم کی وجہ سے مہمان ٹیم پریشان دکھائی دی اس لئے طویل دورانیئے کے پریکٹس سیشنز نہیں رکھے گئے تاکہ ٹیسٹ میچ سے پہلے کرکٹرز کو فٹنس مسائل سے دور رکھا جائے۔دورے کا باقاعدہ آغاز 29 ستمبر کو پاکستان اے کے خلاف 4 روزہ وارم اپ میچ سے ہوگا۔
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لئے دبئی پہنچنے والی آسٹریلوی ٹیم کی پریکٹس
Sep 23, 2018