حکومت بنگالیوں اور افغانیوں کو شہریت دینے کی بجائے بہاریوں کولانے کا بندوبست کرے: اکرام اللہ خان کاکڑ

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی صوبائی کونسل کے ممبر اور یو سی 48 کے سابق کونسلر اکرام اللہ خان کاکڑ، شیخ آصف رفی، عبدالحمید خان کاکڑ، پروفیسر سمیع اللہ خان کاکڑ شیخ، عمران، شیخ مانی، انعام اللہ خان کاکڑ اور تابندہ کاکڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں عمران خان کی طرف سے افغانیوں اور بنگالیوں کو پاکستانی شہریت دینے کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے بنگلہ دیش میں پھنسنے ہوئے لاکھوں بہاریوں جو وہاں کیمپوں میں انتہائی کسمپرسی اور غیر انسانی ماحول میں زندگی محض پاکستان سے محبت اور وفاداری کی پاداش میں گزارنے پر مجبور ہیں انہیں واپس لانے کا بندوبست کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن