وفاقی شرعی عدالت کل سودی نظام کے خاتمے کیلئے درخواست پر سماعت کریگی

Sep 23, 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمے کی درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل ،وفاقی سیکرٹریز وزارت قانون وانصاف کو نوٹس جاری کردئیے۔ چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کل پیر کو سماعت کرے گا۔ نجی بینکوں کے وکلاء سمیت مقدمات کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ۔ کیس کی گزشتہ سماعت 11جون 2018کو ہوئی تھی۔

مزیدخبریں