نوشہرہ (صباح نیوز) نوشہرہ اکوڑہ خٹک والی بال کے کھلاڑی کو شدید تشدد کے بعد فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا گیا۔ پولیس تھانہ اکوڑہ خٹک کے مطابق اٹھارہ سالہ مقتول عاطف کی پھانسی لگی گولیوں سے چھلنی نعش قبرستان کے قریب سے برآمد۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ سے مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کی۔مقتول عاطف کے بھائی آصف کے مطابق عاطف گزشتہ روز والی بال میچ لے لیے گیا رات گھر نہیں آیا موبائل بند آرہا ہے کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں۔مقتول کا پرس اور موبائل نعش کے پاس موجود نہیں تھا۔پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کے بھائی آصف کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔