کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 10 اضلاع میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن وامان کی فضا قائم رکھنے کیلئے 10 اضلاع کوئٹہ، جعفر آباد، سبی، خضدار، لورالائی، ہرنائی، نصیر آباد، کچھی، بولان اور مستونگ میں 21 ستمبر تک دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کرنے پر پابند ی عائد کی تھی جس میں توسیع نہیںکی گئی ۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 10 اضلاع میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی ختم
Sep 23, 2018