لاہور (خبرنگار) شاہین ائرلائن کے 2 ہزار سے زائد حجاج کرام سعودی عرب سے وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ حجاج مدینہ منورہ اور جدہ میں کئی روز سے انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔ اکثر حجاج کرام کے ویزوں کی معیاد بھی ایک دو روز میں ختم ہوجائیگی ۔ شاہین ائرلائن کی صرف ایک پرواز حجاج کو لانے میں مصروف ہے۔ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن بند کردیا ہے۔ سعودی عرب میں 2 ہزار حجاج کرام میں سے اکثرکے پاس کھانے کے پیسے بھی ختم ہوچکے ہیں۔ حجاج کرام کو واپس لانے کیلئے آج ایک جہاز مدینہ منورہ جائیگا۔