پاکستانی حکومت امریکی پاکستانیوں کو متحرک کرناچاہتی ہے:علی جہانگیر صدیقی

Sep 23, 2018 | 11:12

ویب ڈیسک

امریکا میں پاکستان کے سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکی حکومت کے درمیان روابط بڑھ رہے ہیں اور  آنیوالے دنوں میں تعلقات مزیداچھے ہوں گے۔امریکا میں پاکستان کے سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  امریکاکی مختلف ریاستوں میں رہنے والے نمایاں پاکستانیوں کوسفارتخانے بلایا  ،وزیرخارجہ سفارتخانے میں امریکا میں نمایاں پاکستانی شخصیات سے ملاقات اورخطاب کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکن پاکستانی وطن کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں،پاکستانی حکومت امریکی پاکستانیوں کو متحرک کرناچاہتی ہے، حکومت چاہتی ہے امریکن پاکستانی وطن کی خدمت میں کردارادا کریں.

مزیدخبریں