گورنر ہاﺅس لاہور پھر عوام کیلئے کھول دیا گیا،عوام کا رش

 گورنر ہاوس لاہور اتوار کو چھٹی کے دن پھر عوام کیلئے کھلا رہا صرف فیمیلیز کو ہی داخلے کی اجازت ہو گی، شہری صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک گورنر ہاﺅس لاہور کا وزٹ کر سکیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے اتوار کو پھر گورنر ہاﺅس کو عام شہریوں کےلئے کھول دیا عوام صبح 9 بجے سے دوپہر 12 اور 2 بجے سے شام 5 بجے تک گورنر ہاﺅس کی سیر کی ۔ گورنر ہاوس میں صرف فیمیلیز کو ہی داخلے کی اجازت دی گئی ہے تاہم لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا ساتھ لانے سے روک دیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر ہاﺅس میں انٹری صرف انارکلی گیٹ بالمقابل الحمرا آرٹ کونسل کی طرف سے ہوگی۔ سیر کے لئے آنے والی فیملیز کے لئے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء نہ لائیں۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گورنر ہاﺅس قومی اثاثہ ہے اور اِس کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ فیملیز دوران سیر پارکوں میں کچرہ وغیرہ نہ پھینکیں بلکہ اِ س کے لئے وہاں پر رکھے گئے مخصوص کچرادان کو استعمال کیا جائے۔ پھول اور پودے کسی بھی جگہ یا پارک کا حسن ہوتے ہیں ان کی جتنی بھی حفاظت کی جائے کم ہے۔

ای پیپر دی نیشن