مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے:جاوید ہاشمی

جہانیاں (نامہ نگار) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کو پانچ برس پورے کرنے چاہیں لیکن کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت کا پانچ ماہ چلنا بھی مشکل ہے، بے نظیر بھٹو کے بعد مریم نواز واحد خاتون لیڈر ہیں جنہیں جیل بھجوایا گیا،مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی خود کو دھرنے سے الگ نہیں رکھ سکتیں ہیں،نواز شریف بہت جلد سرخرو ہو کر باہر آئیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہانیاں کے سماجی شخصیات کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جن میں چوہدری خلیل احمد گھمن،محمد عارف سعید اور عابد خان پاندھا شامل تھے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کو حکومت ملی ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس حکومت کو پانچ برس تک مقررہ مدت پوری کرنی چاہیے لیکن اس حکومت کی ناقص کارکردگی سے ظاہر ہورہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پانچ ماہ چلنا بھی مشکل ہے،مہنگائی بے روزگاری نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز تعلیم یافتہ اور باصلاحیت خاتون ہیں جو کہ میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ پارٹی معاملات چلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں،محترمہ بے نظیر بھٹو کے بعد وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جنہیں جیل بھجوایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی سمیت کوئی اپوزیشن سیاسی جماعت خود کو اس دھرنے سے الگ نہیں رکھ سکتی ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ میاں نواز شریف پانچ چھ ماہ کی قلیل مدت میں انشاء اللہ سرخروہو کررہا ہوجائیں گے جس سے جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو ایک مرتبہ پھر مایوسیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...