اسلام آباد (آئی این پی)گھانا کی حکومت نے پاکستان میں گھانا اعزاز ی قونصل جنرل ڈاکٹر شاہد رشید بٹ کو 24سالہ طویل سفارتی خدمات کے اعتراف میں آپ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ایران میں تعینات گھانا کے سفیر محمد سعید نے گھانا کے صدر کی جانب یہ ایوارڈ ایک تقریب میں پیش کیا جس میں بڑی تعداد میں سفارتکاروں، اعلیٰ حکام اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گھانا کے سفیر نے کہا کہ شاہد رشید بٹ نے پاکستان اور گھانا کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان گھانا کے راستے افریقی منڈی میں قدم جما سکتا ہے، خطے کے کئی ممالک افریقہ کی چار کھرب ڈالر کی مارکیٹ میں قدم جمانے کے لئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں اور پاکستان بھی اس سلسلہ میں سستی نہ کرے۔
قونصل جنرل گھانا شاہد رشید بٹ کو خدمات کے اعتراف میںصدارتی ایوارڈدیا گیا
Sep 23, 2019