تحریک سکواگر پھر آباد، احتجاج جھڑپیں جاری: مظاہرین نے مصری صدر مستعفی ہونے کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈلائن دیدی

قاہرہ ( آن لائن ) مصر کے دارالحکومت قاہرہ سمیت دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ،مظاہرین نے صدر السیسی کو مستعفی ہونے کیلئے ایک ہفتے کا ٹائم دیدیا۔پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں میں کئی زخمی ،70سے زائد کو گرفتار کرلیاگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تحریراسکوائر پر متعدد مظاہرین جمع ہوئے تاہم پولیس نے جلد ہی صدر کے مخالفین کو منتشر کردیا۔سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ تحریر سکوائر سے مظاہرین کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ سیسی چھوڑ دوکے نعرے لگا رہے تھے۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے مصری صنعت کار محمد علی کی ایما پر مظاہرین باہر آئے اور صدر کے خلاف نعرے بازی کی۔بتایا گیا کہ محمد علی سپین سے مختلف ویڈیوز پوسٹ کررہے ہیں جس میں صدرعبدالفتح السیسی اور فوج کے خلاف کریشن کے الزامات لگائے گئے۔دوسری جانب مذکورہ ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد صدر الفتح السیسی نے گزشتہ ہفتے ایک کانفرنس کے دوران کرپشن کے الزام کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ اپنے ملک اور عوام کے ساتھ سچے اور ایماندارہیں۔

ای پیپر دی نیشن