خرطوم(انٹرنیشنل نیوز)افریقی ملک جنوبی سوڈان میں ایک قبائلی تنازعے میں گیارہ افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک مقامی اہلکار کے مطابق یہ تصادم زمین کی ملکیت پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہوا۔ نوئر اور ڈنکا نامی قبیلوں میں یہ لڑائی ایسٹرن لیکس ڈسٹرکٹ میں ہوئی۔ مقامی حکام نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس تنازعے کو پر امن انداز میں حل کریں۔