ماسکو(آن لائن) روس کی وزارت دفاع نے مغربی روس کے علاقے لینن گر اڈ میں روسی فضائی نظام ناکارہ بنانے سے متعلق پنٹاگوں کے منصوبے پر مبنی امریکی جنرل کے موقف پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے یورپ اور افریقہ میں امریکی فضائیہ کے آپریشنل کمانڈر جیفری ہیریگین کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر طرح کے جارحانہ منصوبے کے مقابلے میں روسی فیڈریش کے لینن گراڈ علاقے کی بھرپور حفاظت کی جائیگی۔