رملہ( آن لائن ) اسرائیلی جیلوں میں جیمرز لگائے جانیاور دیگر قدغنوں کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی تعداد 140 ہوگئی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران مرکز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ رامون جیل سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک اب کئی دوسری جیلوں میں پھیل گئی ہے۔رامون اور کئی دوسری جیلوں میں میں مزید درجنوں فلسطینی قیدیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے جس کے بعد رواں ہفتے احتجاجاً بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 140 سے تجاوز کرگئی ہے۔