بغداد میں آرمی اور داعش مخالف قبیلے پر حملے 7 افراد ہلاک

Sep 23, 2019

بغداد (نیٹ نیوز) بغداد میں داعش مخالف قبیلے کے جنگجوؤں کے گھروں اور آرمی بیرک پر حملوں میں7 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق داعش مخالف الحشد الشعبی قبیلے سے وابستہ جنگجوکے گھر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے الشعبی کے ممبرکو بیوی‘ بیٹے اور والدہ سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دوسرے حملے میں آرمی بیرک پر فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار دم توڑ گئے۔ اتوار کی علی الصبح ہونے والا تیسرا حملہ بھی الحشد الشعبی قبیلے کے ممبرکے گھر پر ہوا۔ جس کے دوران ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

مزیدخبریں