ٹی ٹین لیگ ‘شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز جوائن کرلیا‘کپتان مقرر

Sep 23, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹی 10 لیگ کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے جو اس لیگ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ابوظہبی ٹی 10 لیگ کی انتظامیہ اور لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ یہ سنا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم ٹی 10 لیگ کھیلنے جا رہی ہے تو مجھے بہت خوشی ہوئی کیونکہ یہ میرے انداز کی کرکٹ ہے اور مکمل مکمل انٹرٹینمنٹ ہے۔ٹی 10 لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا میدان شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں سجے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں اور مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو چھکوں اور چوکوں کی برسات کرتے دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔شاہد آفریدی نے قومی ٹیم اور مصباح الحق سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی ٹیم میں اس وقت بابراعظم واحد کھلاڑی ہیں جو مستقبل مزاجی سے کارکردگی دکھا رہے ہیں۔شاداب خان سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے اور وہ مستقبل میں ون ڈے کرکٹ کا بہترین آل راونڈر بنے گا۔ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ عمر اکمل اور احمد شہزاد پر بھی محنت کر رہے ہیں اور انہیں واپس ٹیم میں لانا چاہتے ہیں، مصباح الحق پر بطور چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

مزیدخبریں