کشمیرمیںبھارتی جارحیت سے مقتدرقوتوں کی منافقت آشکارہوگئی:دلاورچوہدری

Sep 23, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر)کشمیرمیں بھارتی جارحیت نے مقتدرقوتوں کی منافقت بے نقاب کردی۔مودی نے جموں وکشمیرمیں جوظلم کابازارگرم کیاوہ اپنے بیرونی آقائوں کی آشیربادکے بغیر ایسا ہرگز نہیں کرسکتا تھا۔حیوانوں کے ہمدردنام نہاد مہذب ملک جموں وکشمیرمیں انسانوں کے حقوق کی پامالی پرکیوں خاموش ہیں۔جموں کشمیر میں کشمیری بیٹیوں کی آبروریزی پرامریکا ،برطانیہ ،کینیڈا،فرانس اوریورپ کی خواتین نے ابھی تک شورکیوں نہیں مچایا۔کشمیریوں اورفلسطینیوں سمیت دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی باری اقوام متحدہ کا’’چارٹر‘‘مقتدرملکوں کے پاؤں کیوں چاٹ رہا ہوتا ہے۔مودی نے کشمیرمیں جوآگ بھڑکائی ہے اگروہ فوری نہ بجھی توپورابھارت اس میں جلے گا۔جموں وکشمیرمیں ہرروزاورہرپل تاریخ کا بدترین انسانی المیہ جنم لے رہا ہے،ہزاروں کو شہید اورہزاروںکو قیدکردیا گیا اورجوباقی ہیںانہیںزندہ نعش بنادیاگیا ہے۔دنیا کے دوہرے معیار نے انسانیت کیلئے کشت وخون کے سواکچھ نہیں دیا۔عالمی ضمیرکے دوہرے معیار نے مودی کوہٹلر بنادیا۔ان خیالات کااظہار ورلڈکالمسٹ کلب اورانٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی عہدیداران نے مرکزی چیئرمین محمددلاورچوہدری ،سینئر نائب صدر کاشف سلیمان ،انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،چیف آرگنائزر اشفاق احمد ،مرکزی سینئر نائب صدور تنویرخان،مخدوم وسیم قریشی ،محمداشرف عاصمی، نائب صدور نوشادحمید،سلمان پرویز،ناصرچوہان،ممتازاعوان،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،نائب صدر پنجاب جان محمد ،صدرشیخوپورہ عمران حیدر،میاں ذوالفقار راٹھور اورسپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کی قیادت میں امریکن قونصلیٹ لاہور کے باہر ستم زدہ کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کیخلاف اور جموں وکشمیرکی آئینی حیثیت کی بحالی کے حق میں پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مظاہرے میں خواتین اورمعصوم بچے بھی شریک ہوئے، بیسیوں بچے کشمیری بچوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنے کیلئے اپنے چہروں پرمصنوعی خون لگاکرمظاہرے میں شریک ہوئے۔ مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔مقررین نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اپنے رواں اجلاس میں دوٹوک انداز میں کشمیریوں کواپنے مستقبل کافیصلہ کرنے کاحق اوراختیار دے۔ مودی مائنڈسیٹ نے کشمیریوں کی آزادی کیلئے مزاحمت اوران کے علم بغاوت پرسچائی کی مہر ثبت کردی۔ ورلڈ کالمسٹ کلب اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی وصوبائی عہدیداران اور ممبران نے جموں وکشمیرمیں مسلسل 50روز سے کرفیو کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی ، ماورائے قانون گرفتاریوں جبکہ کشمیری خواتین کی آبروریزی اوربھارتی درندوں کی طرف سے وہاں سیب کے باغات کی کٹائی پر انتہائی غم وغصہ اورگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے مودی کوجنگی مجرم قرارد یتے ہوئے عالمی عدالت انصاف میں اس کے فوری ٹرائل پرزوردیا ہے۔محمدناصراقبال خان نے امریکن قونصلیٹ لاہورکے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے کے دوران مودی کی مجرمانہ سرگرمیوں کی چارج شیٹ اوراس کیخلاف قراردادپیش کی جوشرکائ￿ نے متفقہ طورپر پاس کردی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محمددلاورچوہدری اورمحمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ آج کشمیریوں اورفلسطینیوں سمیت دنیاکاہرمظلوم انسان امن ،انصاف اوراپنے حقوق کیلئے بہت امیدکے ساتھ اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہا ہے،انہیں آزادی کی نویدکون سنائے گا۔دعا ہے اقوام متحدہ کی عمارت میں تجارت نہیں بلکہ انسانیت کی بنیادپرفیصلے ہوں اورہماری دنیا امن وآشتی کاگہوارہ بن جائے۔انہوں نے کہا کہ دنیاجدیدسے جدیدترہتھیاروں کی تیاری اورتجارت چھوڑ کربھوک اوربیماریاںمٹانے کیلئے اپنے وسائل صرف کرے۔اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل تاریخ رقم کرسکتے ہیں،یقیناہردورکامورخ انہیں فراموش نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ انسانیت اورعالمی امن کوبچانے کیلئے حکمران نہیںمسیحااورنجات دہندہ ہوناضروری ہے۔اگربھارت نے کئی دہائیوں بعد بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری نہیں کی تواس کاوہاں کیا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کودوٹوک انداز سے کشمیریوں اورفلسطینیوں کے مستقبل کافیصلہ کرناہوگا۔ کاشف سلیمان، محمدرضاایڈووکیٹ ،چیف آرگنائزر اشفاق احمد ،مرکزی سینئر نائب صدور تنویرخان،مخدوم وسیم قریشی ،محمداشرف عاصمی ، نائب صدور نوشادحمید،سلمان پرویز،ناصرچوہان،ممتازاعوان،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،نائب صدر پنجاب جان محمد ،صدرشیخوپورہ عمران حیدر،میاں ذوالفقار راٹھور اورسپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے انتہاپسندانہ اقدام نے دنیا میں بدترین عدم استحکام پیداکردیاہے۔عالمی ضمیر کو انسانیت کی بقاء اورجمو ں وکشمیرکاپراناآئینی تشخص بحال کرنے کیلئے بھارت پردبا?ڈالنا ہوگاورنہ دوایٹمی ملکوں میں تصادم سے ماحولیات اورفطرت پرانتہائی منفی اثرپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مودی اپنے اقتدار کے دوام اوراستحکام کیلئے نوملین کشمیریوں کوزندہ درگورکرنے کے درپے ہے۔جموں وکشمیرمیں پچھلے پچاس دنوں سے کشمیریوں کیلئے پانی ،خوراک ،ادویات ،مساجد ،تعلیمی ادارے ،بازاراورہسپتال بند ہیں،وہ جی سکتے ہیں اورناں انہیں چین سے مرنے کاحق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی سات دہائیوں سے جاری تحریک آزادی کوایک آئینی ترمیم سے کچلنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔کشمیری بچے پچھلے پچاس روز سے تعلیم اورتفریح کے بنیادی حق سے محروم ہیں ،بچوں کی آنکھوں کے سامنے ان کے پیاروں کوشہید کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے بندوق اوربارود کے زور پرجموں وکشمیر کے نسل درنسل مقامی افراد کوبیدخل کرنا اوروہاں ہندو?ںکوآبادکرناانصاف ہے اورنہ انسانیت۔جموں وکشمیر کی تحریک آزادی کے نظربند ہرایک سرخیل اورہرایک گرفتارکشمیری کوفوری رہاکیاجائے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کاتقاضا تویہ ہے کہ دنیا کی مقتدرقوتوں کی طرف سے کشمیر ی جوانوں کے قتل عام جبکہ کشمیری بیٹیوں کی آبروریزی میں ہرایک انتہاپسنداورمتعصب ہندوفوجی اورسویلین کو جنگی مجرم قراردیتے ہوئے انہیں قرارواقعی سزا دی جائے۔دنیاکاہرمہذب ملک بھارت پرتجارتی پابندیاں عائداوراسے شدت پسندریاست ڈکلیئرکرے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے انسانیت کی رگ رگ میں نفرت کازہربھردیا ،وہ عالمی امن کی نابودی کے درپے ہے۔

مزیدخبریں