ڈیر ہ اسماعیل خان (آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی پولیس کی مشترکہ کاروائیوں میں ظفر آباد کالونی اور ہمت گائوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، دستی بم، تیار شدہ آئی ای ڈیز، 6 دستی بم، ڈیٹونیٹر، فیوز، کلاشنکوف و دیگر اسلحہ برآمد کر کے ممکنہ تخریبی کارروائی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ گزشتہ شب حساس اداروں اور سی ٹی ڈی پولیس نے ڈیرہ چشمہ روڈ پر گائوں ہمت میں ایک خالی مکان اور ظفر آباد کالونی میں کاروائیاں کیں۔ 2ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جو ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف ممکنہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہو سکتا تھا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں بارود، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد
Sep 23, 2019