مراد علی شاہ میجر عدیل شہید کے گھر گئے‘ اہلخانہ سے تعزیت‘ فاتحہ خوانی کی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ شہید میجر عدیل کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ مراد علی شاہ نے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور شہید میجر عدیل کے والدین کو ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا شہید کی فیملی کی خدمت کیلئے حاضر ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا شہداء ہمارا سرمایہ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ کے ہمراہ شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔ دریں اثناء ایک پریس ریلیز میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے نام نہاد دوستوں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے سیوریج کی لائنز ’بلاک‘ کر دیں تاکہ ’کلین مائی کراچی‘ مہم کامیاب نہ ہو سکے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ مہم کے دوسرے روز ملیر 15 کے علاقے میں 24 قطر کی سیوریج لائن میں سے بھاری پتھر نکالے گئے تاکہ گندے پانی کا نکاس پوری طرح بحال ہو سکے۔ دریں اثناء مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت سے ڈیل کی اطلاعات میں صداقت نہیں۔ خورشید شاہ کی گرفتاری اس کا ثبوت ہے۔ مولانا فضل الرحمنٰ کو مایوس نہیں کیا ہر جماعت کی اپنی پالیسی ہے۔ پی پی نے اپنا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ سندھ بھر میں کتا مار مہم شروع کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...