سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمرفاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے بھارتی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اس خبرکی دوٹوک الفاظ میں تردید کی ہے کہ فورم کے چیئرمین نے اپنی رہائی کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کے کسی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فورم نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ حریت فورم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم اور ان غیر معمولی حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ میرواعظ عمرفاروق 5اگست سے مسلسل اپنے گھر میں نظربند ہیں اور کسی سے رابطہ نہیں کرسکتے ۔