نئی دہلی ، لاس اینجلس (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم مودی کے اپنے بھی مظالم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ بھارتی ریاست ہریانہ میں ہزاروں کسانوں نے علامتی طور پر وزیراعظم مودی کی آخری رسومات اور مظاہرین نے مودی کی ارتھی پر اس کی تصویر لگائی کسانوں نے اس موقع پر ’’مر گیا مودی ہائے ہائے ‘‘ کے نعرے لگائے۔ لاس اینجلس اور واشنگٹن میں ٹرکوں پر ویڈیو کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کئے گئے۔ پیغام دیا گیا کہ کشمیریوں کو جبری طور پر زیرحراست رکھا جاتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کی دنوں سے کرفیو نافذ ہے، کرفیو کی وجہ سے بیماروں کو دوائیں نہیں مل پا رہیں ، دنیا آنکھیں نہ موڑے دیکھے کشمیر میں کیا ہو رہا ہے۔ ٹرکوں پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں ’’ہے حق ہمارا آزادی‘‘ کے نعرے لکھے ہیں مقبوضہ کشمیر دنیا کا بہت بڑا ملٹری زون ہے۔
ہریانہ: مودی کی علامتی آخری رسومات‘ ارتھی پر تصویر‘ ہزاروں کسانوں کے مر گیا ہائے ہائے کے نعرے
Sep 23, 2019