نمرتا کماری کیس: ورثا کو جوڈیشل انکوائری رپورٹ کا انتظار,مقدمہ درج کرانے سے انکار

آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ کی طالبہ نمرتا کماری کے ورثا نے جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ آنے تک ایف آئی آر درج کرانے سے انکار کردیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق نمرتا کماری کے بھائی ڈاکٹر وشال نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی بہن کے قتل یا خودکشی سمیت کسی بھی حوالے سے کارروائی نہیں کرناچاہتے، ہم جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ آنے سے قبل مقدمہ درج نہیں کرائیں گے۔گذشتہ روز ڈاکٹر وشال اپنے چچا اور ماموں کے ہمراہ لاڑکانہ کے متعلقہ تھانے پہنچے جبکہ ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش کے مطابق ڈاکٹر وشال نے ایف آئی آر کٹوانے میں عدم دلچسپی ظاہر کی۔نمرتا کے بھائی، چچا اور ماموں نے عدالتی تحقیقات کا انتظار کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن