کراچی (این این آئی) شہر قائد کے مختلف رہائشی علاقوں میں ہونے والی بجلی کی غیراعلانیہ اور بد ترین لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ نیپرا کی سماعت کے باوجود کے الیکٹرک اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ نیپرا کی سماعت کے باوجود شہر قائد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں رات گئے بجلی نہ ہونے سے علاقہ مکین اذیت میں مبتلا رہے۔ کے الیکٹرک کو اضافی فرنس آئل اور گیس کی فراہمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔ کراچی کے بیشترعلاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا مجموعی دورانیہ12گھنٹے تک کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ایف بی ایریا، گڈاپ کاٹھور،کاظم آباد، ماڈل کالونی میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
کراچی میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اچانک اضافہ
Sep 23, 2020