اسلام آباد (نوائے وقت نیوز ) حکومت نے پہلی بارحکومتی پراجیکٹ کی مانیٹرنگ اورنگرانی عالمی اداروں سے کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کیلئے معاہدہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری منصوبوں میں شفافیت کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلی بارحکومتی پراجیکٹ کی مانیٹرنگ اورنگرانی عالمی اداروں سے کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کیلئے معاہدہ کرلیا ، معاہدہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور 3 عالمی اداروں کیکنسورشیم کے درمیان ہوا، ڈبلیوڈبلیوایف،آئی یوسی این اورایف اے او منصوبے کی مانیٹرنگ کریں گے۔
حکومتی پراجیکٹ کی مانیٹرنگ اورنگرانی عالمی اداروں سے کرانے کا فیصلہ
Sep 23, 2020