اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپلومیٹک کور کے ڈین اتادجان موولامو نے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے اہم ملاقات کی ۔ سرکاری بیان کے مطابق ملاقات میں اقتصادی سلامتی اور علاقائی امن پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر معید یوسف نے کہا کہ اقتصادی راہداری اور علاقائی رابطے ہماری اولین ترجیح ہیں۔ٹاپی پروجیکٹ تکمیل کے مرحلے میں ہے۔ ترکمان سفیر نے کہا کہ پاکستان ترکمنستان سے فائبر آپٹیک اور بجلی حاصل کرسکتا ہے۔ڈپلومیٹک کارپس کے ڈین اتادجان موولامو نے پاکستان کی افغانستان میں امن کے لئے کوششوں کو سراہا۔
ڈاکٹر معید یوسف سے ڈپلومیٹک کور کے ڈین کی ملاقات
Sep 23, 2020