ملک پر جمہوریت کی چھتری تلے بدترین آمریت مسلط ہے: نسیم صادق

Sep 23, 2020

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی چیئرمین عام لوگ پارٹی پاکستان نسیم صادق نے کہاہے کہ ملک پر جمہوریت کے چھتری تلے بدترین آمریت مسلط ہے سیاسی قیادت ذاتی مفاد کی بجائے قومی مفاد اور ملک کی بقا کو مقدم رکھ کر جدوجہد کرے تو کوئی قوت اسکی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی ۔جمہوریت کے استحکام کیلئے مقتدر قوتوں کی مداخلت کیساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے اندر دوغلی پالیسیوں کاخاتمہ بھی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا  اسلام کے صحیح اور حقیقی تصور کو اجاگر کرنے کیلئے علما کو بہتر اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

مزیدخبریں