لاہور( خصوصی نامہ نگار)مخدوم الاولیاء حضرت علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار اقدس کے زیر سایہ محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی دینی درسگاہ جامعہ ہجویریہ کی سالانہ تقریب بسلسلہ ختم بخاری شریف کل 24ستمبرکو صبح ساڑھے دس بجے جامع مسجد داتا دربارلاہور میں ہوگی۔جس کی صدارت صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ وزیر اوقاف پنجاب کریں گے جبکہ ڈاکٹر ارشاد احمد سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب اورڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، ان کے علاوہ تقریب میں وطن عظیم کے معروف دینی، روحانی، سماجی اور سیاسی شخصیات شریک ہونگے۔
جامعہ ہجویریہ کی سالانہ تقریب کل جامع مسجد داتا دربارمیں ہوگی
Sep 23, 2020