گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنمائوں ایم پی اے حاجی وقار احمد چیمہ ، سابق میئر شیخ ثروت اکرام ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ جمشید ایوب بٹ ، سٹی صدر یوتھ ونگ عامر اکرام بٹ ، ضلعی صدر لیبر ونگ امین بٹ نے کہا ہے کہ چیمبر آف کامرس مکمل طور پرغیر سیاسی پلیٹ فارم ہے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ایک ایم پی اے کے بیان پرمایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، دعا ہے کہ اللہ اس رکن صوبائی اسمبلی کوہماری قیادت جیسی سمجھ اور فہم وفراست عطاء کرے۔، ان خیالات کا اظہار ن لیگی رہنمائوں نے اپنے بیان میں کیا ، انہوں نے کہا ایک رکن اسمبلی کو سمجھ نہیں ہے کہ کاروباری ایسوسی ایشنز کے الیکشن سیاسی ابستگی کی بنیاد پر نہیں ہوتے اور چیمبر آف کامرس کا الیکشن انہی ایسوسی ایشنز کے بل بوتے پر لڑا جاتا ہے ، اگر چیمبر آف کامرس الیکشن سیاسی بنیاد پر ہوتا تو پی ٹی آئی کے راہنما کبھی ایکدوسرے کے خلاف میدان میں نہ آتے۔، اللہ کا فضل ہے ہمارا کاروبار اورسیاست الگ الگ ہے ، اس لئے ہم چیمبر آف کامرس میں سیاسی بنیادوں پر حصہ نہیں لیتے ، ان کا کہنا تھا چیمبر میں ہمارے حمایت یافتہ گروپ میں ن لیگ سمیت تمام پارٹیوں کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
گوجرانوالہ چیمبر مکمل طور پرغیر سیاسی پلیٹ فارم ہے:لیگی رہنما
Sep 23, 2020