حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) دعوت اسلامی کے زیراہتمام یہاں پریس کلب میں دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے علامہ فاروق مدنی نے کہا اہل بیت و صحابہ کرامؓ کی محبت کامل ایمان کی علامت ہے۔اللہ تعالیٰ نے دونوں کو بڑی عظمت و فضیلت سے نوازا ہے۔امام حسینؓنے کربلا میں شہید ہو کر یہ درس دیا کہ باطل کے سامنے ڈٹ جانا چاہئے۔اور اسلام کی سربلندی کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا حسینیت سچائی کا نام ہے ،حسینیت گناہ سے نفرت کا نام ہے۔، حسینیت مظلوم کی داد رسی کا نام ہے۔آخر میں دعوت اسلامی کی فلاحی خدمات سے آگاہ کیا گیا ۔ تقریب میںصحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اہل بیت و صحابہ کرامؓ کی محبت کامل ایمان کی علامت ہے: علامہ فاروق مدنی
Sep 23, 2020