لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر‘ ممبر کشمیر اسمبلی غلام محی الدین دیوان آزاد جموں وکشمیر ضلع لاہور کے صدر مرزا صادق جرال نے کہا ہے اسلامی تعاون تنظیم رابط گروپ کے اجلاس نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے با رے فیصلہ خوش آئند ہے جس میں اقوام متحدہ سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورز یوں پرتشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ جموں وکشمیر میں ابتک 16لاکھ غیر ریاستی افراد کو ڈومیسائل جاری کئے جا چکے ہیں جس کا مطلب کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے مودی سرکارِ کا من پسند فیصلہ کروانا ہے مقبوضہ کشمیر ماورائے عدالت قتل محاصرے اور گھر گھر تلاشیوں‘ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی برادری اسکا نوٹس لے وہ رابطہ مہم کے سلسلے میں مہاجرین جموں وکشمیر کے اجلاس سے فیروزوالہ میں خطاب کر رہے تھے۔