اسلام آباد( وقائع نگارخصوصی )ایم سی گرلز ہائی سکول میلاد نگر کی میٹرک کے امتحانات میں A+ گریڈ حاصل کرنے والی ہونہار طالبات نے اپنی نمایاں کامیابی کو کلاس انچارج مس منتہی وجاہت اور مس طاہرہ کوکب کی انتھک محنت کا ثمر قرار دیا۔ کسا زہرا کاظمی، عائشہ گْل زادہ، اریبہ، زینب عظیم،رانی ثمن،لائبہ زبیر ،عروبہ، سمعیہ، ملائکہ ،زرشیل اور دیگر طالبات نے کہا پے کہ ہماری اساتذہ نے جس لگن اور محنت سے ہمیں پڑھایا۔اور ہر قدم پر ہماری بہترین رہنمائی کی اسے زندگی کے کسی بھی مقام پر فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ہماری یہ کامیابی والدین کی بے لوث دعائوں اور اساتذہ کے خلوص کے بغیر صرف ہماری محنت سے قطعاََ ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے کلاس انچارج مس منتہی سمیت دیگر مضامین پڑھانے والی تمام اساتذہ کا شکر ادا کیا۔