مری(نامہ نگار خصوصی) محکمہ ہائی وے مری کی غفلت اور لاپرواہی سے مری کی اہم ترین شاہراہ کلڈنہ بازارجو مرکزی شاہراہ ہے ٹوٹ پھوٹ کے باعث کھنڈرات کامنظر پیش کررہی ہے۔ یہاں پر قائم آٹوورکشاپیں جن پر تحصیل مری،باڑیاں ،نتھیاگلی،راولپنڈی اور آزادکشمیر کی گاڑیاں مرمت کیلئے آتی ہیں اور یہ مرکزی شاہراہ ان تمام علاقوں سے منسلک ہے جو کھنڈرات نما سڑک کا منظر پیش کرتی ہے جس کے باعث جہاں اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا ہے وہاں سیاحو ں ،مقامی لوگوں سمیت سینکڑوں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔کلڈنہ بازار مری کے تاجررہنما اسد ارشد عباسی ،دیگر تاجروں اور اہلیان علاقہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس اہم ترین سڑک فوری طور پر مرمت کی جائے ۔
طکلڈنہ بازار مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کے باعث کھنڈرات کامنظر پیش کرنے لگی
Sep 23, 2020