عوام اپوزیشن کے منفی ہتھکنڈوںسے بخوبی آگاہ ہیں، کرنل انور خان

Sep 23, 2020

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے و قت ) صو بائی وزیرمحکمہ مال پنجاب کرنل(ر) ملک محمدانورخان نے کہاہے کہ اپو ز یشن جماعتوںپرمشتمل کرپٹ ٹولہ جتنی مرضی کاوشیںکرلے،عوام ان کے منفی ہتھکنڈوںسے بخوبی آگاہ ہیں،ا ورا پوزیشن کی فوج سمیت ملک کے دیگراہم ادا ر و ں کے خلاف الزام تراشی اورکردارکشی کی مہم کسی صورت کامیاب نہیںہوگی،الیکشن کامقررہ وقت پرجب بھی  میدان سجے گا،ایک بارپھرعمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے امیدوارہی کامیاب ہونگے،ایک بیا ن میںانہوںنے کہاکہ ماضی میںجن لوگوںکوفوج کی نرسری سے عروج ملا،آج وہی ملک کے اہم ترین قومی اداروںکوہدف تنقیدبنارہے ہیں،انہوںنے کہاکہ مسلح افواج پاکستان ملک کی سلامتی اورداخلی امن کی ضامن ہے،اپوزیشن میںشامل جماعتیں با لخصوص ن لیگ اورپیپلزپارٹی پہلی باراقتدارسے محر و می کی تکلیف کوبرداشت کرنے سے قاصرہیں،کیونکہ انکی کرپشن اورقومی دولت کولوٹنے کے ٹھوس شواہدکی بنیادوںپرجوقومی احتساب بیوروشفاف بنیادوں پر کاروائی کررہاہے،اس کے نتیجہ میںمتذکرہ دونوںپا رٹیوںکی قیادت کے گھناونے کردارپوری طرح بے نقاب ہورہے ہیں،کرنل(ر)ملک محمدانورخان نے مزیدکہاکہ ملک کروناکی وباء سے پیداشدہ پریشان کن حالات سے نکل چکاہے،اوراب ملک میںوزیراعظم عمرا ن خان کی سربر ا ہی میںمعاشی استحکام کے شعبہ کو بہت زیا دہ کامیابیاںہورہی ہیں،جس کے با عث اپوزیشن کے پیٹ میںسخت مروڑاٹھ ر ہا ہے،کہ ا گر عمران خان کی حکومت کرپشن روکنے کی کاوشو ں میںکامیاب ہوجاتی ہے اورملکی معیشت کاپہیہ پوری ر فتا رکے ساتھ گھومنے لگتاہے تو آ ئندہ ملک کے سیاسی مستقبل میں متذ کرہ دونوں سیا سی جما عتوںکاعوامی میدان میںکردارصفرہوکررہ جا ئے گا۔

مزیدخبریں