وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات چیئرمین ایس ای سی پی بھی ملے  ڈیٹا لیک سکینڈل انکوائری سے آگاہ کیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سندھ حلیم عادل شیخ اور سیف اللہ نیازی بھی ان کے  ساتھ تھے۔ ملاقات میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بشمول کے فور منصوبے پر جلد عملدرآمد کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ اور خصوصا کراچی کے عوام وزیراعظم کی صوبے کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے کاوشوں کو سرا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور حلیم عادل شیخ کو ہدایت کی کہ صوبہ سندھ کے سیلاب سے متاثر ہونے والے   علاقوں میں عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ علاوہ ازیں ایس ای سی پی کے چیئرمین نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے ڈیٹا لیک سکینڈل کی ادارے کے اندر ہونے والی انکوئرای کے بارے میں بتایا اور اب تک کے نتائج سے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ ادارے کے رولز کیخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثناء ایس ای سی پی کے ذرائع کا کہا ہے کہ اس سکینڈل میں بعض اہلکاروں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں،جبکہ ادارے نے اس سکینڈل پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...