پشاور (نوائے وقت رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو اگلے ہفتے دفتر میں طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق معلومات لی جائے گی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر مالی بدعنوانیوں کے الزامات ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو یکم اکتوبر کو نیب خیبر پختونخوا کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فضل الرحمان سے کہا گیا ہے کہ وہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ثبوت دیں۔ مولانا فضل الرحمان کو نیب کے پی کے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اسرار الحق کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
آمدن سے زائد اثاثے : مولانا فضل الرحمن یکم اکتوبر کو نیب طلب
Sep 23, 2020