لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے پاور ڈسٹربیوٹری کمپنیوں کی جانب سے پولٹری انڈسٹری کو موصول ہونے والے بجلی کے بلوں میںاوور بلنگ پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (نارتھ ریجن) کے وائس چیئر مین چوہدری محمد فرغام نے کہا ہے کہ مرغی کا ریٹ پیداوری لاگت سے اکثر اوقات کافی کم ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں گزشتہ چند ماہ سے بلوں میںکئی گنا اوور چارجنگ کی جا رہی ہے جو کہ بلا جواز ہے۔ ایک سال میں بجلی کے بلوںمیں 55فیصد اضافہ کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اوور بلنگ کرنے والے حکام کے خلاف ضروری کاروائی عمل میں لائی جائے۔
بجلی کے بلوں میں اوور چارجنگ ختم کی جائے : پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن
Sep 23, 2020