ترکی نے تنازعہ کشمیرکوایک سلگتامسئلہ قراردیا

ترکی نے تنازعہ کشمیرکوایک سلگتامسئلہ قراردیتے ہوئے اقوام متحدہ پر تنازعہ کومذاکرات کے ذریعے حل کرنے پرزوردیاہے کیونکہ یہ جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کیلئے ناگزیرہے۔
193رکنی اسمبلی کے تاریخی 75ویں اجلاس سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پانچ اگست دوہزارانیس کومقبوضہ وادی کے انضمام اورجموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بھارتی اقدام نے مسئلہ کومزیدپیچیدہ بنادیاہے۔

ای پیپر دی نیشن