لیبیا میں جنگ بندی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے جلو میں نیشنل آرمی کے سربراہ خلیفہ حفتر اور پارلیمنٹ کے سپیکر عقیلہ صالح اچانک مصر پہنچ گئے۔ ان کا قاہرہ کا یہ دورہ کل صبح ہی ترتیب دیا گیا تھا۔ اس دورے کا مقصد لیبیا میں جنگ بندی اور نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے جنیوا اور مراکش میں ہونے والے اجلاسوں اور ان کے نتائج پر غور کیا جائے گا۔خٰلیفہ حفتر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی فوجی وفد بھی قاہرہ پہنچا ہے۔ انہوں نے مصر کی جانب سے لیبیا کے معاملے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے عہدیداروں اور مصری سکیورٹی حکام کے ساتھ بات چیت کی۔سفاتی ذرائع نے بتایا ہے کہ مصری حکومت لیبیا کی پارلیمنٹ اور فوج کے درمیان جنیوا اور مراکش میں ہونے والی مذاکراتی کوششوں کے حوالے سے موقف میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔