ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ن لیگ کےرہنمامحمد زبیر نے 2بار آرمی چیف سے ملاقات کی, دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئیں، پہلی ملاقات اگست کے آخری ہفتے جبکہ دوسری ملاقات 7 ستمبر کو ہوئی ،دونوں ملاقاتوں میں مریم نواز اور نواز شریف سے متعلق بات ہوئی تاہم ملاقات سے متعلق زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا نواز شریف اور مریم کے معاملات عدالتوں میں ہی حل ہوں گے، پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
ن لیگ کےرہنمامحمد زبیر نے 2بار آرمی چیف سے ملاقات کی: ڈی جی آئی ایس پی آر
Sep 23, 2020 | 20:36