برسلز (نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رہے گا۔ یورپی یونین اور پاکستان جوائنٹ کونسل میں مشاورت جاری ہے۔ نئی شرائط پر بات ہوئی ہے۔ موجودہ ریویو میں انفرادی طور پر پاکستان پر بات نہیں ہوئی۔ نئے کنونشن میں معذوروں کے حقوق‘ چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور ماحولیات کا تحفظ شامل ہے۔نئے قانون کے تحت یورپی کمشن کو جی ایس پی پلس سٹیشن قبل از وقت واپس لینے کا اختیار ہے۔ یورپی کمشن کے مطابق انسانی حقوق یا لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر سٹیٹس واپس لیا جا سکتا ہے۔