کراچی(صباح نیوز) پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن، کونسل(آئی ایم او)کے انتخابات میں کیٹگری سی میں امیدوار منتخب ہوگیا۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ انہیں انٹرنیشنل میری ٹائم کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ 1958 سے شراکت داری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو آئی ایم او رکن ممالک سے زبردست حمایت حاصل ہو رہی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی کیٹگری سی میں امیدوار منتخب
Sep 23, 2021