نوشہرہ: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ، پائلٹ شہید 

نوشہرہ (نامہ نگار) پاک فضائیہ کا تربیتی مشاق طیارہ معمول کے تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ  اور پائلٹ شہید  ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی کے اہلکار، سکیورٹی عملہ، پولیس اور مسلح افواج کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور کا تربیتی طیارہ مشاق p37 معمول کے مطابق مشق کررہا تھا، طیارے کو پائلٹ فہد آپریٹ کر رہا تھا۔ طیارہ جونہی رن وے پر اترنے کے لئے رسالپور کے علاقہ گنڈیری میں پہنچا تو فنی خرابی کے باعث رن وے تک پہنچنے سے قبل گرکر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ فہد نے اپنی جان پر کھیل کر مقامی آبادی کو بچاتے ہوئے جہاز کو قریبی کھیتوں میں گرا دیا۔ جہاز کے گرتے ہی آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...