کوئٹہ: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار زخمی‘ حالت نازک

Sep 23, 2021

کوئٹہ +ٹانک(نوائے وقت رپورٹ) سریاب روڈ کوئٹہ میں زیرتعمیر سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ دھماکے سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں حالت تشویشناک ہے۔ٹانک  میں لڑکیوں کے زیر تعمیر سکول میں دھماکہ ہوا، جس  سے سکول کی دیواریں گر گئیں۔ 

مزیدخبریں