اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو انتخابات میں کامیابی پرمبارک باد دی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے جسٹن ٹروڈو کے لئے ٹویٹر پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان اور کینیڈاکے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔